Categories
دیگر نیوز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اچانک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ایسی جگہ پہنچ گئے کہ جس نے دیکھا ہکا بکا رہ گیا

ملتان (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا،کارکنان وزیرخارجہ کو موٹر سائیکل پراپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا،شاہ محمود قریشی نے این اے156 کے مختلف

مقامات کا دورہ کیا،وزیرخارجہ نے یوسی 17 میں کارکنوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے، شاہ محمود قریشی نے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ، انہوں نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا، کارکنان نے وزیرخارجہ کو موٹر سائیکل پراپنے درمیان دیکھ کر خوشی کااظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *