Categories
دیگر نیوز

تبدیلی تو اب آئی!! ہاتھ میں تسبیح، صلوٰۃ کی پابندی اور لبوں پر وظائف۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے ہوئے تصویر وائرل، مقام جان کر سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بہترین تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہائوس کے باغ میں پرفضا ماحول میں نماز کی ادائیگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ

سیاہ واس کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تصویر میں عمران خان کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔عمران خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت جو عطا کی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے وہ یہ ہیں، ناکامی کا خوف، موت کا خوف، میری روزی کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف۔عمران خان کی اس خوبصورت پوسٹ کو ان کے چاہنے والے اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد صارفین وزیراعظم کی تصویر کو لائک کرچکے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کابل میں بھی کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے سابقہ وزیراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کابل کا ایک روزہ دورے پر صرف 11 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے۔ عمران خان کے مقابلے میں جب نواز شریف نے 2015 میں بطور وزیر اعظم کابل کا دورہ کیا تو ان کے اس دورےپر 58 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے تھے جبکہ 2012 میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دورے پر 51 ہزار ڈالر کا خرچہ ہواتھا۔ علاوہ ازیں 2009 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کا دورہ 44 ہزار ڈالر میں مکمل کیا تھا۔اسطرح وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ مکمل کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *