Categories
دیگر نیوز

فوری ازالہ کیا جائے۔۔۔ وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو تہلکہ خیز ٹاسک سونپ دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام صوبوں کے گورنرز دیکھیں گے،وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز پر ہوگی، شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سیٹیزن

پورٹل کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 27لاکھ شکایات حل ہوگئیں جو کل شکایات کا94 فیصد ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام صوبوں کے گورنرز دیکھیں گے۔ وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز کو دے دی گئی۔گورنرز کے دفاترز کے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کیا جائے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، حماد اظہر اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے معاشی نظم وضبط اور ملکی قرضوں کے بہتر انتظام سے متعلق معاشی ٹیم کوسراہا۔ وزیراعظم نے لارج ا سکیل مینیوفیکچرنگ کے شعبے میں مثبت رجحانات کوخوش آیند قرار دیا۔اجلاس میں کوروناکی دوسری لہر، معیشت پر اثرات اور غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے کفالت پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے۔معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہیے۔ معیشت کی بہتری کا سہرا معاشی ٹیم کی حکمت عملی سے ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ حکومت کی کورونا کے خلاف حکمت عملی کوعالمی سطح پرسراہا گیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکاآغازدیکھ کراچھالگا، طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *