Categories
دیگر نیوز

اہم ترین اسلامی ملک کی جانب سے نیا ویزہ متعارف۔۔۔۔ نئے شیڈول کا اعلان ہوگیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کے اجراء کے حوالے سے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں سعودی سرکاری گزٹ ام القریٰ نے سعودی کابینہ کی منظوری کے بعد زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کا نیا شیڈول شائع کیا ہے۔سعودی ذرائع

ابلاغ کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی شق نمبر تین میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والوں 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔نئی ہونے والی ترمیم کے مطابق خواہشمند افراد کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے ٹرانزٹ ویزا فیس سو ریال ادا کرناہوگی اور یہ ویزا مقررہ مدت کے لیے ہی مؤثر ہوگا۔اس کے علاوہ سرکاری گزٹ کی مطابق96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس کی فیس 300ریال ہوگی یہ ویزا فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والے سب کے لیے ہوگا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابقکورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کاجدید آلہ تیار کرلیا،ڈریپ نے کورونا کے جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈکی منغظوری دیدی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہڈیوائس کانام کووریڈریپڈآرٹیفشل انٹیلی جنس ڈٹیکشن ہے،ڈیوائس کوڈریپ ایکٹ2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔سی ای او ڈریپ کاکہناہے کہ کورویڈڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیارکردہ ہے،کووریڈڈیوائس سی ٹی سکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی ،ڈیوائس پھپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخص کرے گی ۔ڈاکٹر عاصم رﺅف نے کہاکہ کووریڈڈیوائس سے پھیپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی ،میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے ،کوریڈڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی ،انہوں نے کہاکہ کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے ،پاکستان کو وریڈٹیکنالوجی دنیا کے دیگرممالک کو فراہم کرے گا،کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *