Categories
دیگر نیوز

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔۔۔!!! پاکستانی ماہرین کی بڑی کامیابی، پھیپھڑوں میں وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کاجدید آلہ تیار کرلیا،ڈریپ نے کورونا کے جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈکی منغظوری دیدی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ

ڈیوائس کانام کووریڈریپڈآرٹیفشل انٹیلی جنس ڈٹیکشن ہے،ڈیوائس کوڈریپ ایکٹ2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔سی ای او ڈریپ کاکہناہے کہ کورویڈڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیارکردہ ہے،کووریڈڈیوائس سی ٹی سکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی ،ڈیوائس پھپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخص کرے گی ۔ڈاکٹر عاصم رﺅف نے کہاکہ کووریڈڈیوائس سے پھیپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی ،میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے ،کوریڈڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی ،انہوں نے کہاکہ کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے ،پاکستان کو وریڈٹیکنالوجی دنیا کے دیگرممالک کو فراہم کرے گا،کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائے گا۔کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 6.8 فیصد ہے، خدشہ ہے کہ کورونا کی شدت بڑھ سکتی ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لئے این سی اوسی نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ صورتحال پریشان کن ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا اس لیے خطرناک زیادہ ہوسکتا ہے کہ ہم موسم سرما کی طرف جارہے ہیں، کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائے گا۔ ہم نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ ہوگیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *