Categories
دیگر نیوز

سشانت سنگھ کیس۔۔!!! نام لینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر نامور بھارتی اداکار نے یوٹیوبر پر 5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار اکشے کمار نے سشانت کیس میں نام لینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر راشد صدیقی نے سشانت کیس سے متعلق ایک ویڈیو میں اکشے کمار کو بھی

اداکار کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس پر اکشے کمار نے جعلی خبریں پھیلا کر ساکھ کو متاثر کرنے کے الزام میں یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف مقامی عدالت میں 5 ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔یوٹیوبر راشد صدیقی نے ایک وڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ اکشے کمار فلم ’’ایم ایس دھونی : دی انڈولڈ اسٹوری‘‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار ملنے اور فلم کی بے پناہ کامیابی پر ناخوش تھے اور اسی لیے اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں جب یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہو اس سے قبل بھی انہیں جعلی خبریں پھیلانے اور سشانت کی موت کے معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کا نام لینے کے الزام میں پکڑا جا چکا ہے۔یوٹیوبر راشد صدیقی کی جانب سے اکشے کمار کے دعوے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *