Categories
News

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( آن لائن ) ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 19پیسے فی یونٹ کمی ، نیپرا نے منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکشین کے مطابق سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس

پر اتھارٹی نے 28 جولائی2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا، جب کہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل اسپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے