Categories
News

مبشر کھوکھر کو قریب سے آنکھ پر گولی ماری گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ گرفتار ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول مبشرکھوکھرکا

پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاجس کی رپورٹ کے مطابق مبشر کھوکھر کو بائیں آنکھ پر گولی قریب سے ماری گئی جو آر پار ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔عینی شاہد کے مطابق وزیراعلیٰ واپسی کیلئےکار میں بیٹھے ہی تھےکہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دو حملہ آور گھات لگاکرگیٹ پرموجود تھے، جیسے ہی نامزد صوبائی وزیر سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پرچھوڑنے آئے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔گرفتار ملزم ناظم نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا جس میں ملزم نے بتایا کہ چچا کے قتل کابدلہ لینے کیلئے ملک مبشرکو قتل کیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میرےچچا کوکچھ عرصے قبل قتل کیا گیا تھا اور ملک مبشر عرف گوگا میرے چچا کے قتل میں ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے