Categories
News

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے وزیراعظم نے ووٹ ڈال دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے مشین سے ووٹ ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیرِاعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین

کی کارکردگی پر بریفنگ دی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالا۔وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے