Categories
News

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کوویڈ ویکسین پروگرام کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منصوبہ پاکستان کے

نیشنل ڈپلائمنٹ اینڈ ویکسینیشن پلان کیلئے معاون ہوگا۔اے ڈی بی کے مطابق منصوبے سے کوویڈ ویکسین کی 39 لاکھ80 ہزارخوراکیں ، سیفٹی باکس اور سرنجیں حاصل کی جاسکیں گی۔ پاکستان کو یہ رقم اے ڈی بی کے دسمبر2020 میں شروع کئے جانے والے 9 ارب ڈالر مالیت کے ایشیاء پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے