Categories
News

اسلام آباد، بااثر افراد کے ڈیرے پر 30 سالہ نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن)تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ پھلگراں میں بااثر افراد کے ڈیرے پر 30 سالہ نوجوان کو سر پر گولیمار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے ملزمانکی گرفتاری میں ٹال مٹول سے کام لینے پر مقتول کے ورثاء نے بھیرہ پل پر پولیس کے

خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔ موصولہ معلومات کے مطابق چار اگست 2021ء کی رات ایک بجے کے قریب 30 سالہ سفیر شاہ نامی نوجوان کی لاش پھلگراں نزد کلمہ چوک میں واقع ڈیرے سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے سر پر پسٹل سے فائر کیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء کے مطابق یہ ڈیرہ راجہ رضی، سہیل، جبران اور محمود عرف مودی کا ہے۔ سفیر شاہ کا ان کے ڈیرے پر آنا جانا تھا۔ گزشتہ شب وہ ڈیرے پر گیا۔ جہاں ان ملزمان نے اسے نشہ آور شے پلا کر بے ہوش کیا اور سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ مقتول کے ورثاء نے جمعرات پانچ اگست 2021ء کو پولیس کے خلاف بھیر پل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے