Categories
News

تیز رفتار ٹرالر نےبے قابو ہو کر سینئر صحافی کی گاڑی کو ٹکر دے ماری ، ڈرائیور موقع سے فرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور شہر میں رات گئے سڑکوں پر ٹرالے والے بے قابو ہونے لگے ،پیکو روڈ پر سینئیر صحافی کی سلیم بخاری کی گاڑی کو تیز رفتارٹرالے کی ٹکر۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات کے وقت ہیوی ٹریفک

شہر میں داخل ہوتے ہی ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس وجہ سے حادثے رونما ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق گزشتہ رات بھی ایک تیز رفتار ٹرالر نےبے قابو ہو کر سینئیر صحافی سلیم بخاری کی گاڑی کو ٹکر دے ماری ۔ تاہم سلیم بخاری حادثے میں مخفوظ رہے، حادثے میں سینئیر صحافی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے