Categories
News

’’ نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے ‘‘ن لیگ کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے ،جب تک

ان کا علاج نہیں ہوجاتااور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان روئیں، پیٹیں، جھوٹے الزامات لگاتے رہیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔مریم اورنگز یب نے کہاکہ کرائے کے ترجمان خوامخواہ ہلکان نہ ہوں، نوکری بچانے کے لئے نوازشریف کی صحت پرسیاست سے باز آئیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ چوری سے مسلط ہونے اور تین سال سے جھوٹ پر حکومت چلانے والے صحت پر سیاست نہ کریں تو اور کیا کریں؟ ،گھٹیا سیاست پر اترآنے کا مطلب ہے کہ جعلی حکومت کی کھوکھلی سیاست اور جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام پر کرپشن اورمہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے جھوٹے کس منہ سے بیانات دے رہے ہیں؟ ،جن کی وفاداری اقتدار اور نوکری کے مطابق بدلتی رہتی ہے ، وہ جھوٹ بول کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش میں ہیں ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ کرائے کے ترجمان دھمکیاں دینے، یاوہ گوئی کرنے، جھوٹے الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور شرم کریں ،دوسروں کی صحت پر سیاست کرکے کرائے کے ترجمان اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں، بہتر ہوگا زبان کو لگام دیں ۔انہوں نے کہاکہ گھبرانے اور جیل جانے کی باری ان کی ہے جو کرپشن اور مہنگائی کرتے ہوئے نہیں گھبراتے ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات کے باوجود نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن واپس آئے اور جیل گئے، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ،نوازشریف اپنی اہلیہ کو جب بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے تھے، کرائے کے ترجمان اس وقت بھی جھوٹ کی سیاست کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جن

کے پلے نئیں دھیلہ وہ صرف شہبازشریف کے نام اور نوازشریف کی صحت پر ہی سیاست کرسکتے ہیں، سیاسی یتیموں کی بے بسی پر ترس آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے