Categories
News

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے18سال بعد دورہ پاکستان کا شیڈول جاری 3ون ڈے اور 5ٹی ٹوئنٹی میچزکن کن شہروں میں کھیلے جائینگے؟ پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے نیو زی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران مہمان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین

ون ڈےانٹرنیشنل میچزاور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل تمام 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔نیوزی لینڈ وہ پہلی ٹیم ہوگی جو پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ کے لیے ترتیب دیئے گئے بمپر کرکٹ سیزن 22-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کراچی پہنچے گی جبکہ آسٹریلیا کو بھی آئندہ سال فرور ی/مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔پاکستانی کرکٹ شائقین کیوی ٹیم کے دورہ کے حوالےسے بہت پرجوش ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے