Categories
News

پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

لاہور (آن لائن) شاہراہ قائداعظم پر واقعہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان ایک تنازعہ بن کر رہ گیا ہے۔ شوٹنگ کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کا کہنا

ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے بعضجاری کلاسوں کو ختم کروایا جس کے بعد یونیورسٹی میں ڈرامے کی شوٹنگ کی گئی شوٹنگ میں معروف اداکارہ صباء قمر نے حصہ لیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے کی گئی ہے۔ تاہم شوٹنگ کے دوران کوئی کلاس متاثر نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے