Categories
صحت

جسم کی چربی پگھلائے، دل ، جگر اور گردوں کو صحت مند بنانے کے لئے سستا اور غذائیت سے بھرپور تربوز

تربوز گرمیوں میں آنے والا وہ پھل ہے جو کہ ہم لوگوں کے لئے نعمت کہلایا جا سکتا ہے۔ اس کی غذائیت، اس کے فائدے، اس کے خواص اتنے زیادہ ہیں کہ اگر ہم ان کو جان کر اس کا درست استعمال کریں تو کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس پھل کو اگر وقت کے حساب سے کھایا جائے جیسے کہ کھانے سے پہلے اس کا کھانا درست ہے یا کھانے کے بعد یہ زیادہ فائدہ کرے گا یا صبح کھانا بہتر ہے.

یا دن میں وغیرہ وغیرہ، تو اس پھل کی افادیت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس میں 90 فیصد سے زائد پانی موجود ہے، یہ نہ صرف پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے بلکہ جسم کو فرحت بخش احساس بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کو ٹھنڈا کر کے کھایا جائے تو گرمی میں جسم وجاں کو ایسی راحت محسوس ہوتی ہے کہ گرمی کا تمام احساس ختم ہوجاتا ہے۔ تربوز میں وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن بی ون، وٹامن بی 5، وٹامن بی 6 جیسے غذائی اجزا کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی ہوتی ہیں ۔ یہ ہمارے جسم کے لئے مفید ہیں۔ تربوز کو کھانے سے ہمیں کیا کیا فائدے ہو سکتے ہیں آئیے انہیں جانتے ہیں۔ یہ بلڈ پریشر کو کنترول کرنے میں مدد کرتا ہے خون کی شریانوں کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے جس سے خون کا بہاؤ بہتر ہو تا ہے۔ ہائی بلڈ پریشروالوں کو اپنی غذا میں تربوز کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے:
یہ کینسر کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے اس میں لائیکوپین اور وٹامن سی کے ساتھ کئی ایسے نیوٹرینٹ ہیں جو کینسر پیدا کرے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، جس سے کینسر کے سیلز پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تربوز سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے یہ جسم کے نمکیات کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ تربوز کھانے والا گرمی سے ہونے والی ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہیں ہوتا۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں پائے جانے والے سائٹروولین اور ارجینین خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں،پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں، اگر آپ سخت ورزش یا جسمانی مشقت کے کھیل کھیلتے ہیں تو آپ کے جسم کی تکلیف اور درد کو ختم کرنے کے لئے تربوز بہترین ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔