Categories
Technology

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری۔۔۔نیا حیران کن فیچر متعارف کروا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) واٹس ایپ اپنے فیچرز میں تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،حال ہی میں واٹس ایپ نے پیغامات میں ردّعمل کے فیچر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو پر جاری آزمائش بھی شامل ہے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچر کے(WABetaInfo) مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس رِپلائی انڈیکیٹر پر کام کررہا ہے۔اس فیچر کی مدد

سے صارفین اپنے اسٹیٹس کے جوابات معلوم کرسکیں گے اور یہ فیچر صارفین کو ان جوابات کو چیٹ سے باہر دیکھنے کی اجازت دے گا۔واٹس ایپ کا یہ اسٹیٹس انڈیکیٹر فیچر فی الحال تشکیلی مراحل میں ہے اور کمپنی صارفین کے لیے اس فیچر کو کب جاری کرے گی اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔ میٹا کمپنی کے مطابق جلد ہی یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔