Categories
Uncategorized

کووڈ نقشہ: دنیا میں کووڈ 19 سے 30 لاکھ سے زیادہ اموات کہاں کہاں ہوئی ہیں؟

1دنیا بھر میں کووڈ-19 یا کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کو عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور امریکہ میں اس وائرس کے باعث اب تک پانچ لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ تین کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ متاثرین کے ساتھ امریکہ ہی دنیا میں اس وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

انڈیا دو کروڑ 26 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے متاثرہ ملک ہے جبکہ اموات کے اعتبار سے برازیل چار لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں اب تک آٹھ ممالک ایسے ہیں جن میں کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں امریکہ اور برازیل کے علاوہ انڈیا، میکسیکو، فرانس، اٹلی، روس اور برطانیہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے