Categories
Totkay

روٹی بناتے ہوئے آٹے کی خشکی سے کچن کاؤنٹر گندا ہوجاتا ہے تو آزمائیں یہ طریقہ

روٹی بناتے وقت آٹے کی خشکی کچن کاؤںٹر اور فرش پر بھی گر جاتی ہے اور پھر نا چاہتے ہوئے بھی ساری صفائی کرنی پڑ جاتی ہے۔اگر آپ بھی اس سے کراہتی ہیں تو استعمال کریں یہ بہترین ٹپ جس سے آٹے کی خشکی کاؤنٹر یا فرش کہیں پر بھی گرے گی نہیں۔

٭ روٹی بیلنے والا چکلا رکھنے سے پہلے اس کے نیچے پرانا کاغذ یا کوئی اخبار بچھالیں۔
٭ پھرچکلا رکھیں اور جتنی چاہیں اتنی روٹیاں بنائیں۔
٭ اس طرح آٹے کی خشکی کاغذ یا اخبار پر ہی رہے گی اور بیلتے وقت چکلا بار بار پھسلے گا بھی نہیں۔
٭ روٹیاں بنانے کے بعد اخبار کو اٹھا کر جھاڑ دیں۔
٭ ایسے آپ کا کاؤنٹر گندا بھی نہیں ہوگا اور روٹیاں بھی آرام سے بن جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔