Categories
News

لڑکی نے عاطف اسلم کے کانسرٹ کیلئے کیا کر دیا؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ کے لیے ان کی ایک سر پھری مداح نے اپنی شادی ہی ملتوی کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ جب عاطف پرفارم کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے

جس پر ایک لڑکے نے لکھا تھا کہ میری منگیتر نے شادی کی تاریخ اس کانسرٹ میں شرکت کی وجہ سے آگے بڑھا دی۔ گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح کی طرف متوجہ ہوکر یہ بھی پوچھتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو اس کا کھانا کدھر ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔