Categories
صحت

گھنٹوں تک ٹی وی دیکھنےوالے افراد میں امراض قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،

ٹیلے ویژن پر من پسند ڈرامے یا فلمیں دیکھنا ہم میں سے اکثر افراد کا دلچسپ مشغلہ ہے،کئی گھنٹوں تک ٹی دیکھنے سے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔اس بات کا انکشاف طبی تحقیقی جریدے بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی ہانگ کانگ اور کیمبرج یونیورسٹی کی مشترکہ ریسرچ کے بعد ہوا ہے۔کسی بھی فرد کولاحق خطرات دوسرے کی جیناتی تشکیل سے کس طرح مختلف ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں کمی سے امراض قلب یا اس سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ ایسے افراد جودن میں چار گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی اسکرین کے سامنے رہتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ ان کے پولیجینک رسک اسکور کے قطع نظر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ایسے افراد جو دو سے تین گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں یہ خطرہ نسبتاً 6 فیصد کم جب کہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت تک ٹی وی دیکھنے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات میں 16 فیصد تک کی کمی ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔