بادام معدہ جگر اور جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت بخشا ہے چند بادام رات کے وقت سونے سے قبل آدھا کلو پانی میں بھگو دیں صبح کو گری پر سے چھلکا الگ کریں ۔چھلکا اترنے کے بعد اس کو اچھی طرح پیس لیں گائے کے خالص گھی میں بھون لیں اور ضرورت کے مطابق چینی اس میں ملا لی جائے پھر اس کو دو تولے تک گائے کے آدھا کلو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے آپ کو بہت فائدہ ہو گا اس کے علاوہ بادام کو مغزیات کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا استعمال جسم کو موٹا اور دماغی کمزوری کو کم کر دیتا ہے ۔
اسکے علاوہ مندرجہ ذیل فائدے نیچے پڑھئے۔
بادام کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔
دماغی کمزوری میں بہتری کرتا ہے۔
توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
سانس کی بیماریاں سے نجات دلاتا ہے۔
جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔
بچوں میں سردی کا نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات دلاتاہے۔
سردیوں میں چاق و چوبند رہنے کے لئے بادام اچھی غزا ہے۔
ہڈیوں میں مضبوطی پیدا کرتا ہے۔
بالوں کو لمبا اور مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔
امراض قلب سے تحفظ دلاتا ہے۔
مردانا طاقت کو بڑھتا ہے۔
جسمانی وزن کو کم کرتا ہے۔