Categories
Totkay

اگر آپ بھی اپنی رنگت کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکا آزمائیں رنگ گورااور چہرہ چاند جیساہوگا

قدرتی طور پر ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت دکھائی دے۔ اس کو دیکھ ہر کوئی اس کی تعریف کرے اور اس کے شوہر کی نظر اس سے ہٹ نہ جائے اس کے لیےطرح طرح کے جتن کئے جاتے ہیں۔ مختلف کریمیں استعمال کی جاتی ہے جن کے استعمال سے وقتی طور پر تو چہرے کی خوبصورتی بڑھ جاتی ہے

لیکن مستقبل میں اس کے مضر اثرات واضح طور پر بھی دکھائی دینے لگتے ہیں ۔چہرے پر داغ دھبے دانے کیل مہاسے ان کریموں اور ادویات کی وجہ سے سے پیدا ہونے لگ جاتے ہیں ۔کچھ خواتین فوری حسن کو نکھارنے کے لیے بیوٹی پارلر کا رخ کرتی ہیں۔ جو وقتی طور پر تو ایک اچھا نسخہ ہے۔ اور ایک اچھی ترتیب ہے کہ جس کی وجہ سے خواتین کے حسن میں اضافہ وقت پر ہو جاتا ہے ۔لیکن اگر مسلسل بیوٹی پالر کا رخ کیا جائے تو اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کے اخراجات زیادہ ہوں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بیوٹی پالر میں استعمال ہونے والے مختلف طرح کی کریمیں بھی اثرات کرتے ہیں ۔جو بازار میں موجود کریموں کے ہوتے ہیں اس لیے آپ کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے لئے دیسی اشیاء استعمال کرنی چاہئے

کہ جن کے مضر صحت اثرات نہیں ہوتےاور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی خوبصورتی بھی دیرپا ہوتی ہے ۔ دودھ کی مثال لیجیے ماہرین کے مطابق دودھ پینا انسان کے جسم کے لئے فائدہ مند ہے ایسے ہی اس کے لگانے کے اثرات سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ صاف ہوجلد نرم اور ملائم ہو اور سانولا رنگ بھی چمکتا ہوا دکھائی دے تو دودھ لے لیجئے اور ایک روئی کے ٹکڑے کی مدد سے اپنے چہرے پر اچھی طرح لگا کر اس کا مساج کرے اور پھر اس کے نتائج دیکھں اس کے علاوہ مختلف طرح کے ٹوٹکے ہیں ۔جن میں سے کچھ کا تعلق دودھ سے ہے اور کچھ باقی قدرتی اشیاء سے ہیں۔لیکن دودھ جیسی نعمت نہیں ہے جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری جلد اور خوبصورتی کے لئے بھی بہت خاص ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔