Categories
News

6 جان لیوا زہر جن کا اکثر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ نہیں چلتا

زہر کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی تاریخ صدیوں پُرانی ہے لیکن موجودہ زمانے میں میڈیکل سائنس کی ترقی کے بعد یہ ہتھیار ڈھکا چھپا نہیں رہا اور عام طور پر پوسٹ مارٹم اور بایپسی ٹیسٹ کے دوران زہر کا پتہ چل جل جاتا ہے لیکن آجکل کے چالاک ہتھیاروں کے ہاتھ کچھ زہر ایسے بھی لگ چکے ہیں جن کا جسم میں سُراغ لگانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے کیونکہ ان کو جانچنے کے لیے جدید لیبارٹریز کی ضرورت ہوتی ہے جو دُنیا میں چند ترقی یافتہ ممالک کے پاس ہیں اور ہر جگہ موجود نہیں ہیں۔

کسی کو ماورائے عدالت قتل کرنا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزا بھی انتہائی سنگین ہے اور اس جرم کو کرنے والے کو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی جوابدہ ہونا پڑے گا اس لیے ہم اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس آرٹیکل میں فقط آپ کے علم میں اضافے کے لیے ہم 6 ایسے زہر شامل کر رہے ہیں جو اگر کسی کو دے دیے جائیں تو یہ جاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ موت قدرتی تھی یا مرنے والے کا قتل کیا گیا تھا۔
نمبر 1 سنکھیا
سنکھیا Arsenic ایک کیمیکل عنصر ہے جو زمین پر عام پایا جاتا ہے۔ اس کا نہ تو کوئی رنگ ہے نہ ذائقہ ہے اور نہ ہی اس کی کوئی بُو ہے اور اگر اسے کسی کو خوراک میں کھلا دیا جائے تو وہ سنگین قسم کی فوڈ پوائزنینگ میں مبتلا ہو جاتا ہے اور سنکھیا کی طرف کسی کا بھی دھیان نہیں جاتا۔ سنکھیا کا زہر بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روایت انتہائی پُرانی ہے لیکن آج کے دور میں اسکا استعمال بطور ہتھیار کم ہو گیا ہے کیونکہ اس کا سُراغ جسم میں ایک چھوٹے سے کیمیکل ٹیسٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔

نمبر 2 پوٹاشیم کلورائیڈ
پوٹاشیم کلورائیڈ کو بھی بطور زہر استعمال کیا جا سکتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے زہر سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے اور ایسے موقع پر بائپسی ٹیسٹ میں پوٹاشیم کلورائیڈ دیکھائی دیتا ہے لیکن چونکہ یہ ایک قدرتی عنصر ہے اس لیے اس پر شک نہیں کیا جاتا لیکن اگر مرنے والے کا ٹیسٹ مرنے کے فوری بعد ہو تو پھر پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ ہارٹ اٹیک بننے کی وجہ پوٹاشیم کلورائیڈ کی زیادہ مقدار کا کھانا یا کھلایا جانا تھا۔نمبر 3 پارا
پارا یعنی Mercury بھی ایک کیمیکل عنصر ہے اور لوگ عام طور پر زیادہ مرکری والی مچھلی کھانے سے اس کے پوائزن کا شکار ہوتے ہیں لیکن اسے زہر بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اگر یہ کسی کو کھلا دیا جائے یا انجیکٹ کر دیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اور عام طور پر لیبارٹری میں جلدی اس کا پتہ نہیں چلتا۔

نمبر 4 Ricin
کاسٹر بینز کے چھلکوں میں پایا جانے والا یہ زہر انتہائی خطرناک ہے جو بندے کو گھنٹوں میں فارغ کر دیتا ہے اور اس کا سُراغ لگانا انتہائی دُشوار ہے اور دنیا میں چند ہی لیبارٹریز ایسی ہیں جو اس کو جسم میں تلاش کر پاتی ہیں۔ اس زہر کا استعمال بطور ہتھیار مشہور ڈرامہ سریز بریکینگ بیڈ میں بھی کیا گیا تھا۔
نمبر 5 ایکونائٹ
اس زہر کو زہروں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ زہر زمین پر پائے جانے والے چند پودوں سے حاصل ہوتا ہے اور اس کو بھی لیبارٹری میں تلاش کرنا آسان نہیں اور بہت کم فسیلیٹیز ایسی ہیں جہاں اس کو چیک کیا جا سکتا ہے۔
نمبر 6 انسولین
ویسے تو یہ دوا ہے لیکن اس کو زہر بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ زیادہ مقدار میں انسولین جان لیوا ثابت ہوتی ہے اور مشہور سیریل کلر الزبتھ ویٹلافر جس نے نرسنگ ہوم میں 8 افراد کو قتل کیا نے بطور ہتھیار انسولین کا ہی استعمال کیا۔ انسولین جسم میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے لیکن ذیابطیس کے مریض اسے بطور انجیکشن بھی استعمال کرتے ہیں اور اگر کوئی ذیابطیس کا مریض اس کی زیادہ مقدار استعمال کر لے تو شوگر کم ہونے کے باعث جان سے بھی جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ آرٹیکل آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے لکھا گیا ہے اور میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ فسیلیٹی موجود ہو تو کوئی بھی زہر ایسا نہیں ہے جسے ٹریس نہ کیا جا سکتا ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔