Categories
News

1مظفرگڑھ میں دو کمسن بہنیں ونی، سرپنج سمیت دو گرفتار، مقدمہ درج

مظفر گڑھ (اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 مئی2021ء) مظفر گڑھ میں بھائی کے جرم کی سزا دو کم سن بہنوں کو دیدی گئی، پنچائیت نے 8 سے 10 سال کی دو بہنوں کو ونی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔تحصیل علی پور کے موضع لنگرواہ میں پنچائیت نی2 کم سن بچیوں کو ونی کر دیا، پولیس کے مطابق دو روز قبل پنچائیتی حکم پر ونی کیے جانے والی دونوں بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔دونوں بچیوں کے بھائی فیاض کے مبینہ طور پر علاقے کی خاتون سے تعلقات تھے، معاملے پر پنچائیت ہوئی، پنچائیت نے فیاض کا نکاح اٴْسی خاتون سے کروا دیا ،فیاض کی کم سن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے کر دیا گیا اور 9 مئی کو دونوں کم سن بہنوں کی رخصتی طے تھی۔پولیس نے دونوں دولہوں، سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *