Categories
صحت

موسم گرما میں روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی کیسے پوری کریں

لاہور (ویب ڈیسک) موسم گرما کے دوران ماہ صیام میں سب سے بڑا چیلنج جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا ہے تاکہ روز مرہ زندگی کے باقی امور بھی درست طور پر نمٹائے جاسکیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔

اس کے علاوہ پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پئیں، اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔ سحت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔ صبح نماز کے اوقات میں کم از کم 1یا 2 گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔ اسی طرح سارا دن میں وقفے وقفے سے پانی جوس اور مشروبات کا استعمال کریں۔ ایک ساتھ پانی پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے، اس کی جگہ پانی والی غذاؤں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔ کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔