Categories
صحت

روزانہ دو سیب۔۔۔ کولیسٹرل بائے بائے

روزانہ دو سیب کھانے سے کولیسٹرول میں واضح طور پر کمی کی جاسکتی ہے۔ سیب میں فائبر اور پولی فینولز کی زیادہ مقدار کولیسٹرول بھگانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کولیسٹرول کے شکار افراد اگر روزانہ دو سیب لگاتار چند ہفتوں تک کھائیں تو پانچ فیصد تک کولیسٹرول میں کمی آسکتی ہے۔

سبز رنگ کے سیب میں سرخ رنگ کی نسبت فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان میں چکنائی کی مقدار کم ہونے کے باعث خون کی روانی بہتر رہتی ہے۔ دن کے کھانے کے بعد ایک سیب کھانے سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور بے وقت بھوک پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔