شہد کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس کو کھانے سے جہاں ہر بیماری کے لیے شفا ہے وہاں اسے جلد پر لگانے سے بیشمار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ شہد سے جلد کو خُوبصورت بنانے کے چند ایسے ٹوٹکے بتائیں گے ، جنہیں جلد کو خُوبصورت بنانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر کے مکسچر بنا کراسے چہرے پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، 15 منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے دھو دیں اور اس عمل کو جھریاں ختم ہونے تک روزانہ جاری رکھیں، یہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکا ہے جو بازار کی مہنگی کریموں سے بہت سستا ہے۔جلد کی خُشکی ایک عام بیماری ہے جو خاص طور پر خُشک موسم میں جلد پر اثر انداز ہوتی ہے، جلد کی خشکی سے مکمل نجات کے لیے شہد میں عرق گُلاب شامل کرکے اُسے چہرے اور ہاتھوں پر ملیں اور کُچھ دیر بعد دھو دیں یہ جلد کی خُشکی کو جڑ سے اُکھاڑ دے گا اور آپ کی جلد کو خُوبصورت اور توانا کر دے گا بلیک ہیڈ ختم کرنے کے لیے شہد کو تھوڑا گرم کر کہ چہرے پر بلیک ہیڈ پر مل دیں اور کُچھ دیر بعد چہرے کو نیم گرم پانی کے ساتھ دھودیں، آپکو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔