Categories
صحت

تربوز کے ایسے فوائد جو اسے سپرفوڈ بناتے ہیں

تربوز ایک ذائقہ دار، خوش رنگ اور غذائیت سے مالامال ایسا پھل ہے جو برصغیر کی عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور معدنیات سے مالامال تربوزکی یہی خاص بات اسے سپرفوڈ بھی بناتی ہے۔ گرمیوں میں تھکاوٹ کا شکار ہونے والے افراد کے لیے یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے۔تربوز میں گودے کی کمی کے باوجود اس میں کئی طرح کے مفید اجزا موجود ہیں جس کی فہرست بہت طویل ہے۔

تربوز میں فولاد، پوٹاشیئم، سوڈیئم، فاسفورس، کیلشیئم، اور دیگر قیمتی اجزا موجود ہیں۔ یہ معدے میں جاکر پورے نظامِ ہاضمہ کو انتہائی طاقتور اور بہتر بناتا ہے۔اس میں موجود بعض اجزا جلد کو خوبصورت بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بعض حسن آور کریموں اور فیس پراڈکٹ میں تربوز کے اجزا شامل کیے جاتے ہیں۔تربوز کے بے تحاشہ قدرتی رنگوں میں ایک بی ٹا کرپٹوزینتھین بھی ہے۔ یہ جوڑوں کے درد اور ان کی اندرونی سوجن کو کم کرتا ہےامریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اسے دل اور بلڈ پریشر کے لیے بہت مفید قرار دیا ہے۔ ویب ایم ڈی نامی ویب سائٹ کے مطابق تربوز میں موجود لائسوپین اور دیگر اقسام اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ ذیابیطس کا خطرہ بھی ٹالتا ہے۔تربوز اینٹی آکسیڈنٹس اور کئی طرح کے امائنو ایسڈ سے بھرپور ہے جو ورزش کرنے یا کام کی قوت بھی فراہم کرتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔