Categories
صحت

انڈے کے حیرت انگیز فوائد

انڈا انسانی صحت کے لیے ایک اہم غذا ہے۔ بیشمار لوگوں کا ناشتہ انڈے کے بغیر ادھورا ہوتا ہے، کئی ایسے بھی لوگ ہیں جو انڈا کھانا پسند نہیں کرتے لیکن آج ہم اُن کو انڈے کھانے کے ایسے فوائد سے آگاہ کریں گےکہ ناشتے میں انڈا کھانا اُن کی اولین ترجیح بن جائے گا۔۔

پروٹین کی فراہمی:
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ انڈا پروٹین کی فراہمی کا بہترین زریعہ ہوتا ہے،سو گرام انڈے میں 8:12 گرام پروٹین پایاجاتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنے سے وزن میں کمی آتی ہےکیونکہ اس میں موجود پروٹین خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کی نشوونما کےلئے بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
اینٹی آکسائیڈینٹس سے بھرپور:
انڈے میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹس انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتت ہیں، جس وجہ سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
بینائی سے تحفظ:
انڈے میں لیوٹن اور زیکسنتھن نامی اینٹی آکسائیڈینٹس آنکھوں کی بینائی کی حفاظت کرتے ہیں۔
جلدی بُڑھاپے سے بچاؤ:
انڈے کا روزانہ استعمال جلد پر پڑنے والے ایچ اسپاٹس اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہےجس سے آپ کی جلد پُر کشش رہتی ہے اور آپ جلدی بوڑھے دکھائی نہیں دیتے۔

ہڈیوں کے لیے مفید:
انڈے وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، انڈے میں 20 ملی گرام فاسفورس اور 45 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
جسمانی توانائی میں اضافہ:
انڈے میں پتھائیمن، ریبوفلیون، فولیٹ، بی 12 اور بی 6 جیسی غذائیت پائی جاتی ہے۔ انڈے میں موجود غذائی اجزاء جسم کو توانا رکھتے ہیں اور آپ تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔
یاداشت بہتر بنائیں:
انڈے میں موجود کولین نامی نیوٹرنٹس یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔اگر آپ اپنی یاداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو انڈا ضرور کھائیں۔ انڈے کے اتنے زیادہ فوائد جان کر یقیناً اب جو انڈے پسند نہیں کرتا وہ بھی آج ہی سے انڈے کھانا شروع کر دے گا۔ غذائیت سے بھر پور انڈے کھائیں، اور صحت مند زندگی گزاریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔