Categories
صحت

ایک لیٹرسے کم پانی پینے کے حیران کن نقصانات

پانی کی مناسب مقدار نہ لینے سے انسانی جسم کئی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے اور صحت مند زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پانی کی صحیح مقدار یعنی ایک دن میں ایک لیٹر سے کم پانی پینے کی صورت میں ڈیہائیڈریشن کے سبب کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:


گردوں کا کینسر:
ڈیہائیڈریشن کے باعث پہلے گردوں اور مثانے کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھتا ہے ، پانی کی کمی سے یو ٹی آئی (یورینری ٹریک انفیکشن ) کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں جبکہ پانی کی صحیح مقدار نہ ملنے سے گردوں میں پتھری جیسی شکایات بھی جنم لیتی ہیں جس سے گردوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل رک جا تا ہے اور گردوں کے کینسر کےخطرات بڑھ جاتے ہیں ۔
جوڑوں میں درد:
ڈیہائیڈریشن کے نتیجے میں جسم میں موجود کارٹیلیج (مرمری ہڈیوں ) سے موسچرائزر ختم ہو جاتا ہے جس کی صورت میں جوڑ آپس میں رگڑ کھانے لگتے ہیں اور جوڑوں کےدرد میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ دن میں 8 سے 12 گلاس پانی پینے سے ہڈیوں کو پانی کی صحیح مقدار حاصل ہوتی ہے اور ان کی کارکردگی بھی بہتر رہتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔