Categories
Totkay

گرمی کی شدت کو ختم کرنے کے لیے پیاز اس طریقے سے استعمال کریں ۔۔ جانیں پیاز کے 4 انمول و قیمتی فوائد

گرمی کے توڑ کے لیے پیاز کو اہم ترین سبزی سمجھا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فوائد بھی موجود ہیں جو آپ کو شاید ہی معلوم ہوں گے۔جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ پیاز ہمارے ہر کھانے کا اہم ترین جُز ہے اور پاکستانی باورچی خانوں میں جہاں اسے کھانے کیساتھ پکایا جاتا ہے وہاں بطور سلاد بھی پیش کیا جاتا ہے۔

پیاز اینٹی آکسائیڈینٹس، اینٹی اینفلامیٹری خُوبیوں سے بھرپُور ہوتی ہے جس میں موجود وٹامنز اور منرلز ہماری صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور جدید تحقیق کے مُطابق یہ بُرے کولیسٹرال کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں انتہائی مدد گار کھانا ہے اور دل کو تقویت دیتا ہے۔ آج ہم پیاز کے 4 اہم فائدے آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ مستفید ہوں گے۔

آج کل کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور سورج پورے شہر میں آگ برسا رہا ہے، ایسے میں ہمیں ان کھانوں کا انتخاب کرنا ہے جو ہماری صحت اچھی رکھ سکیں۔ ایسے میں پیاز کا شمار بھی ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو گرمی کا دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مُطابق پیاز کے اندر ایسا آئل ہوتا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ گرمیوں کی دوپہر میں اسے بطور سلاد لازمی استعمال کریں۔ گرمی میں دُھوپ کی شدت سے بُخار ہو جانا عام بات ہے اور جب درجہ حرارت بڑھتا ہے اور ہوا گرم ہو کر لُو کی طرح چلنا شروع ہوتی ہے تو یہ جسم کے اندر مختلف امراض کو جنم دیتی ہے اس لیے گرمی کے موسم میں دوپہر کے وقت باہر جانے سے پہلے ایک پیاز اپنے ساتھ رکھیں اور اس کے رس سے ہاتھوں اور پاؤں کےتلووں کی اچھی طرح مالش کر دیں پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے کا باعث بنے گا۔

عام طور پر گرمیوں کے موسم میں بہت سے افراد کو بدہضمی اور اسہال کیساتھ فوڈ پوائزن جیسی بیماریوں کی شکایت رہتی ہے اور اس موقع پر پیاز جادو کا کام کرتی ہے، کرنا صرف یکہ ہے کہ ایک پیاز اور اجوائن کو پیس لیں اور اس کا عرق بنا لیں اور اس میں تھوڑا کالا نمک شامل کر کے روزانہ استعمال کریں یہ آپ کے نظام انہظام کو گرمی کی شدت میں بھی بہترین طریقے سے چلائے گا۔ گرمی کی شدت سے جب سر کے اندر پسینہ آتا ہے تو یہ جہاں سر میں خارش اور خُشکی سکری کا باعث بنتا ہے وہاں بالوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور اس موسم میں سر کی گرمی اگر دماغ کو چڑھ جائے تو اچھا خاصا آدمی غش کھا جاتا ہے لیکن پیاز ان سب پریشانیوں کا حل ہے۔پیاز کا رس نکال لیں اور اس میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے سر میں لگا لیں یہ جہاں آپ کے بالوں کو گھنا لمبا اور خُوبصورت بنائے گا اور نیند کو بہتر بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔