Categories
صحت

کمزور ہڈیوں کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو دور کرتا ہے جانیں رسیلے آم کھانے کے بے شمار فوائد اور اس کی اقسام کے بارے میں

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن گرمیوں کے پھل آم کی اقسام اور اس کے فوائد سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا۔ رسیلے آم کے بے شمار طبی فوائد موجود ہیں جس کے بارے میں آج ہم جانیں گے۔

آم کھانے کا انداز ہر کسی کا الگ الگ ہوتا ہے کیونکہ اس کی لذت میں ہر کوئی کھو جاتا ہے اور اس کی مٹھاس آپ کو اپنے قابو میں کر لیتی ہے۔تو چلیے جانتے ہیں آم کی اقسام اور اس بہترین پھل کے انمول فوائد کے بارے میں۔ گودے کے ساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا گہرا زرد، نرم، ذائقے دار اور شیریں ہوتا ہے۔اس آم کی اقسام کو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہ اقسام بہت مقبول بھی ہے۔یہ آم تھوڑا لمبا، چھلکا درمیانی موٹائی والا ملائم اور رنگت پیلی ہوتی ہے۔ اس کا گودا گہرا زرد، نہایت خوشبودار اور شیریں ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی پتلی لمبوتری، سائز بڑا ہوتا ہے۔

آم بیضوی اور لمبوترا ہوتا ہے۔ اس کا سائز بڑا، چھلکا زرد، چکنا باریک گودے کیساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا شیریں ، رس دار اور گٹھلی لمبی اور موٹی ہوتی ہے۔ اصلاًمدراس کا آم ہے۔نہ جانے کیوں اسے لنگڑا آم کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ لنگڑا مختلف سائز کا ہوتا ہے، اس کا چِھلکا چِکنا، بے حد پتلا اور نفیس گودے کے ساتھ چِمٹا ہوتا ہے، گودا سُرخی مائل زرد، مُلائم، شیریں، رَس دار ہوتا ہے۔ اس کی شکل بیضہ نما ہوتی ہے اور سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ چھلکا درمیانہ، چکنا اور سبزی مائل زرد ہوتا ہے۔ گودا بے ریشہ، ٹھوس، سرخی مائل زرد، نہایت شیریں ، خوشبودار اور رس درمیانہ ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی درمیانی، بیضوی اور نرم، ریشے سے ڈھکی ہوتی ہے۔ یہ کافی رسیلا ہوتا ہے۔

یہ آم بیضوی لمبوترا ہوتا ہے۔ فجری کا چھلکا زردی مائل، سطح برائے نام کھردری، چھلکا موٹا او نفیس گودے کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔ گودا زردی مائل، سرخ، خوش ذائقہ، رس دار اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی لمبوتری موٹی اور ریشے دار ہوتی ہے۔یہ آم سائز میں بہت بڑا ہوتا ہے ، مگر گٹھلی انتہائی چھوٹی ہوتی ہے۔ چھلکا پیلا اور باریک ہوتا ہے۔ یہ آم گول شکل اور درمیانے سائز کے ہوتے ہیں۔ چِھلکا زردی مائل سُرخ، گودا خوبانی کے رنگ جیسا مُلائم، شیریں اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے، گولا شکل و صورت میں بھی گول ہوتا ہے۔ سائز درمیانہ۔ چِھلکا گہرا نارنجی اور پتلا ہوتا ہے۔ گودا پیلا ہلکا ریشے دار اور رسیلا ہوتا ہے۔یہ شکل میں گول ہوتا ہے۔ سائز درمیانہ، چھلکا گہرا نارنجی اور پتلا ہوتا ہے۔ گودا پیلا ہلکا ریشے دار اور رسیلا ہوتا ہے۔ گٹھلی بڑی ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔