Categories
Breaking News

این آر او کیلئے یواے ای میں اہم بیٹھک! نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر

سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او کے لیے متحدہ عرب امارات میں اہم بیٹھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین قریبی ساتھیوں کی لندن سے متحدہ عرب امارات آمد ہوئی ہے اور اہم شخصیات سے ملاقات کا انکشاف بھی ہوا ہے.ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کے لیے ریلیف پر بات ہوئی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔عید کے بعد میں ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے قریبی افراد ریلیف کے لئے سر گرم ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

یہاں پر یہ بھی واضح رہے کہ مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ عمران خان کو حکومتی مدت پوری کرنے دیں گی اور ان کی ناکامیوں کا بوجھ نہیں اٹھائیں گی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کچھ دن قبل راولپنڈی گئی تھیں اور وہاں کے میس میں انہوں نے چائے پی تھی جہاں ان کی کچھ لوگوں کے ساتھ بہترین گپ شپ رہی یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی سے واپس آنے کے بعد وہ بیماری کا بہانہ بنا کر خاموش ہیں اور کسی بھی قسم کا ٹویٹ نہیں کر رہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر ڈیل ہوئے اور بغیر کسی قسم کا سمجھوتہ ہوئے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مریم نوا ز خاموش رہیں کیونکہ حفیظ شیخ سے لے کر ندیم بابر تک ہٹا دیے گئے اور جہانگیر ترین پر شوگر معاملے پر مقدمہ درج ہو گیا جبکہ مریم نواز کا ٹوئٹر خاموش ہے حالانکہ انہیں تو خوشی کا اظہار کرنا چاہیے تھا کہ ان کے بیانیہ کی جیت ہوئی اور ان لوگوں کو پرفارمنس نہ دینے کی بنا پرہٹا دیا گیا۔ لیکن اگر اب بھی وہ خاموش ہیں اور اہم وزارتوں سے لوگوں کو ہٹائے جانے کے باوجود بھی کوئی بیان نہیں دے رہیں تو ا سکا مطلب یہ ہے کہ راولپنڈی کے میس میں پی جانے والی چائے نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *