Categories
Uncategorized

رات کی پرسکون نیند چاہیے؟ ؟؟ تو یہ کیجئے

رات کے وقت پرسکون نیند کیلئے چند غذائیں کھانے سے پرہیز، آپ کو آرام دہ نیند فراہم کرسکتا ہے۔ جب کہ بعض غذائیں اور اعمال پرسکون لانے کا باعث بنتی ہیں۔
جن غذاؤں سے پرہیز کریں
رات کے وقت میٹھے کا زیادہ استعمال اچھی نیند کا دشمن ہے، کوشش کریں کہ شام کے بعد میٹھا نہ کھائیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے سے قبل چاکلیٹ کھانا نیند میں خلل ڈال سکتا ہے، کیونکہ چاکلیٹ میں کافین اور شوگر کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سونے سے قبل پیزا کھانے سے بھی نیند خراب ہونے کے ساتھ ساتھ صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پیزے میں کیلوریز کی زیادہ مقدار معدے میں باقی رہ جاتی ہے، جس کے باعث نیند پرسکون نہیں آتی۔ سونے سے قبل مرچ مصالحے والی اشیاء کھانے سے معدے میں جلن پیدا ہوسکتی ہے، جب کہ رات کے وقت زیادہ گوشت کا استعمال بھی نیند کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ سونے سے قبل کوشش کی جائے کیلوریز سے بھرپور فتیری اشیاء بھی مت کھائیں۔ اور رات کے وقت پھلوں کا جوس بھی پرسکون نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔

جو اعمال پرسکون نیند لاتے ہیں
رات کے وقت سونے سے قبل اگر نیم گرم دودھ کا گلاس پی لیں تو پرسکون نیند جلدی آجاتی ہے۔ انڈے کھانے سے بھی اچھی نیند آتی ہے۔ رات کو پرسکون نیند کیلئے شام کے وقت شکرقندی کھانے سے بھی بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ بادام اور اخروٹ کھانے سے دماغ پرسکون ہوتا ہے اور رات کو اچھی نیند کا باعث بنتے ہیں۔ اور سب سے آخر میں موبائل فون کو اگر سونے سے ایک گھنٹہ قبل آف کردیں تو اچھی نیند جلدی آسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔