Categories
صحت

اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا، شارٹ ٹرم میموری لاس کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے بتایا

اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا ، اس کی وجہ سے ہی بھولنے کی بیماری، گردن، کندھوں میں درد یہ سب چیزوں کے لئے یہ ریمیڈی بہت موثر ہے۔ آج کل زندگی میں اسٹریس اور پریشانیاں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ اس سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے۔ کسی کو مالی ، کسی کو ذہنی، کسی کو ازدواجی ، کسی کوبچوں کی ، کسی کو جاب کی ،غرض کوئی نہ کوئی پریشانی ہر ایک کو لاحق ہے۔

وہ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو کہ بغیر کسی دوا کے اپنی نیند سوتے ہیں ، اپنے گھر اور فیملی کو انجوائے کرتے ہیں۔ لیکن جو لوگ اپنی اعصابی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔سفید تل 50 گرامخشخاش 50 گرامبادام 50 گرامکدو کے بیج 50 گرامکاہو کے بیج 50 گراممصری 150 گرام اگر ذائقہ اور بڑھانا چاہیں تو کھوپرا ڈال لیں۔

ان سب چیزوں کو ملا کر پیس لیں۔ خشخاش میں مٹی بہت ہوتی ہے تو اس کو پہلے دھو لیں پھر بھگو کر تھوڑی دیر رکھیں مٹی صاف ہو جائے تو پھر استعمال کریں۔ اس کے علاوہ مصری بھی علیحدہ سے کوٹ لیں۔ ورنہ اس سے آپ کی مشین خراب ہو سکتی ہے۔ مصری چونکہ خاصی سخت ہوتی ہے اس لئے اس کو ہاون دستے میں کوٹ کر اس میں ملا لیں۔ یہ بہت مزیدار پاؤدر بنتا ہے۔ کاہو کے بیج نہ پیسیں بلکہ ویسے ہی ملا لیں۔ ایک گلاس دودھ میں ایک کھانے کا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر پئیں۔ اس سے آپ کی بے خوابی، ٹینشن، اسٹریس، تھکن اور جسم کا درد سب ٹھیک ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔