Categories
Totkay

دھوپ میں جھلسے چہرے کو تروتازہ اور محفوظ رکھنے کے چند طریقے جن کو اپنا کر آپ نظر آئیں حسین اور جوان

سورج کی تیز گرم شعاعیں ہمارے چہرے کا جھلسہ کر رکھ دیتی ہیں اور اس کی وجہ سے ہماری رنگت خراب ہو جاتی ہے ساتھ ہی جلد کے کئی مسائل بھی شروع ہو جاتے ہیں، جبکہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز جلد کے کینسر کی بھی وجہ بنتی ہیں۔جاری موسم انتہائی گرم اور تپش والا ہے جس کی وجہ سے کام کاج کے سلسلے میں باہر نکلنے والے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن میں سرِ فہرست ہے سورج کی شعاعوں سے چہرے کا جھلس جانا جس کی وجہ سے چہرہ پہلے لال اور بعد میں کالاہوجاتا ہے۔

موسم کی سختی تو چلتی رہے گی اس لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں اس گرم موسم میں اپنے چہرے کو جھلسنے سے بچانے کے چند طریقے جنہیں اپنا کر آپ اپنی جلد کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔سخت گرم موسم میں سورج کی شعاعوں سے خود کو کیسے بچائیں؟
• اگر آپ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں تو اپنے چہرے کو اس گرم ترین موسم میں محفوظ رکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کا باہر جانا بے حد ضروری ہو تو باہر جانے سے پہلے چہرہ ہاتھ اور پاؤں دھو کر ان پر سن بلاک ضرور لگائیں۔
• ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں موزے پہن کر ہاتھ پاؤں کی رنگت اور جلد کو جھلسنے سے بچائیں۔• اگر آپ 2 گھنٹے سے زیادہ دھوپ میں باہر ہیں تو سن بلاک کو دوبارہ چہرے پر اپلائے کریں۔• یاد رہے کہ جو سن بلاک یا سن کریم آپ استعمال کریں اس میںایس-پی-ایف 20 یا پھر ایس-پی-ایف 30 لازمی شامل ہو۔• دھوپ میں باہر جاتے وقت چھتری یا پھر شیڈ والی ٹوپی پہن لیں۔• باہر سے واپس آنے کے بعد کچھ دیر پسینہ سکھانے کے بعد لازمی نہائیں اور ہاتھوں پیروں سمیت چہرے پر ٹماٹر کا مساج کریں۔

جلد سورج کی شعاعوں سے جھلس گئی ہے، فیس ماسک لگائیںاگر آپ ہر ممکن کوشش کے بعد بھی جلد کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے اور دھوپ سے چہرہ یا ہاتھ پاؤں جھلس گئے ہیں اور تکلیف دے رہے ہیں تو فیس ماسک بنا کر لگائیں جو بنائے آپ کی جلد کو ترو تازہ اور سرسبز و شاداب منٹوں میں۔1 چائے کا چمچہ کھیرے کا رس اور 1 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور اس میں 1 چٹکی ہلدی پاؤڈر ملا کر چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد ٹھندے پانی سے چہرہ دھو لیں۔اس فیس ماسک کے استعمال سے آپ کی جھلسی ہوئی جلد کو آرام ملے گا اور وہ جلد واپس پہلے جیسی ہو جائے گی، لیکن اگر آپ کا روزانہ ہی باہر نکلنا ہوتا ہے تو آپ لازمی اس ماسک کے علاوہ چہرے کی کلینزنگ بھی کریں اور ٹماٹر سے چہرے کا مساج کریں یہ جھلسی ہوئی جلد اور رنگت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔