Categories
صحت

سوشل میڈیا سے وقفہ لیجئے، دماغی صحت بہتر بنائیں

اگر سوشل میڈیا کا استعمال ایک ہفتے تک بھی ترک کردیا جائے تو اس سے دماغی اور نفسیاتی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے تحت سوشل میڈیا سے دوری ڈپریشن اور بے چینی میں افاقہ بھی کرسکتی ہے برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں رضاکاروں کو انسٹاگرام، فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک سے دور رہنے کو کہا گیا۔

اس ضمن میں 18 سے 72 سال تک کے 154 افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں دو گروہوں میں بانٹا گیا۔ ان میں سے ایک کو کہا گیا کہ وہ اپنے معمولات جاری رکھیں جبکہ دوسرے گروہ کو کنٹرول گروپ بنا کر ان سے کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے تک تمام سوشل میڈیا ایپ سے دور رہیں۔ مطالعے کے شروع میں تمام شرکا میں بہتر دماغی کیفیت، صحت، ڈپریشن اور اینزائیٹی ناپنے کے معیاری پیمانے سے ڈیٹا جمع کیا گیا۔ جن افراد نے پورا ہفتہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا دوسروں کے مقابلے میں ان میں ڈپریشن اور یاسیت کے آثار کم دکھائی دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔