Categories
Totkay

آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں انہیں ختم کر نے کاطر یقہ

بعض اوقات صاف ستھرے پاؤں میں بھی کسی اندرونی یا بیرونی مسائل کی وجہ سے دانے، پھنسیاں اور چھالے نکل آتے ہیں جن کی وجہ سے چلنے پھرنے میں بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ ان دانوں سے وقتاً فوقتاً زرد سیال مادہ بھی نکلنے لگتا ہے جو بعد میں انفیکشن کی بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح آپ ان دانوں کو ختم کرنے کے لئے گھر میں علاج کرسکتے ہیں۔لیموں میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ جلد کی خوبصورتی میں اہم کردار کرتا ہے اور اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔

اس لئے اگر آپ کو پاؤں میں دانے یا پھنسیوں کا مسئلہ ہے تو آپ لیموں کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگا کر15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور خشک ہونے دیں بعد میں روئی کی مدد سے آہستہ سے صاف کرلیں ایسا کرنے سے جلد کی اوپری سطح پر موجود پس نرم ہو کر آسانی سے باہر نکل جائے گی اور اس عمل کو دن میں کئی مرتبہ دہرانے سے یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی پیاز اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہوتی ہے جو پاؤں میں اوپر یا نیچے نکلنے والی ان پھنسیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہےکیسٹر آئل اپنی اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو ختم کرنے کے لئے مفید ہےبیکنگ سوڈا جراثیم کش ہے اس کو استعمال کرنے سے بھی آپ کو ان دانوں میں فائدہ ہوسکتا ہے۔انناس میں مینگنیز، کولاجن اور دیگر عناصر پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں۔انناس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اس کو دانے کی جگہ پر رکھیں اور بینڈج والی پٹی باندھ لیں۔ آپ اس کو دیکھیں گے تو سوجن کسی حد تک کم ہوجائے گی اور روزانہ کے استعمال سے پھنسیاں مکمل ختم ہوجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔