Categories
صحت

کشمش کا ایک دانہ۔۔۔ فائدے بے شمار

وٹامن اے، فائبر، آئرن، پوٹاشیم اور میگنیشم سے بھرپور کشمش کے روزانہ استعمال کے حیران کن فوائد ہیں۔ کشمش کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم، خون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے جس سے بلڈپریشر میں کمی آتی ہے۔ یہ نظام ہضم کو بہتر کرتی ہے۔ جب کہ جسم میں خون کی کمی دور کرنے کیلئے بھی کشمش اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن کے ںتیجے میں ہونے والے بخار کا علاج بھی کشمش میں موجود ہے۔ معدے کی تیزابیت میں کشمش کا استعمال کمی لاتا ہے۔ پٹھوں کی کمزوری ہو یا بینائی کی کمزوری یا موتیا جیسے امراض، کشمش کا استعمال مددگار ہوتا ہے۔ بے خوابی پر قابو پانا ہو تو کشمش کھائیں۔ گردوں میں پتھری کا خطرہ بھی اس میوے کے استعمال سے کم ہوجاتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم، ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔