Categories
Totkay

دودھ میں لہسن ملائیں۔۔۔ درجنوں بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

دودھ اور لہسن کے مشروب کے بے پناہ فوائد ہیں۔ اس مشروب سے درجنوں بیماریوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ یہ مشروب کیسے بنائیں اور اس کے کون کون سے فائدے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں:
مشروب بنانے کا طریقہ
آدھا کلو دودھ میں ایک پاو پانی ملائیں۔ دس سے بارہ لہسن کے ٹکڑے چھیل کر اس کا پیسٹ بناکر دودھ میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ دودھ ابلنے تک چمچ سے مشروب کو مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب مشروب اُبل جائے تو اسے چھان کر چینی کے تین سے چار چمچ ملالیں۔ لیجئے آپ کا مشروب تیار ہے۔ اس مشروب کے کیا کیا فائدے ہیں۔ اب آپ کو یہ بتاتے ہیں:

ہائی بلڈپریشر، امراضِ قلب پر قابو پائیں
اس مشروب کو پینے سے ہائی بلڈپریشر، دل کی بیماریاں پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے۔ یہ مشروب ایل ڈی ایل چکنائی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ مشروب انتہائی مفید ہے۔ مزید بہتر نتائج کیلئے مشروب میں کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں اور واضح فرق دیکھیں۔
جوڑوں کے درد کا علاج
اس مشروب کے روزانہ استعمال سے جوڑوں کے درد پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ جوڑوں کی سوزش اور گٹھیا کے درد میں کمی لانے میں یہ مشروب اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شیاٹیکا جیسے شدید اعصابی درد میں بھی کمی لانے میں اس مشروب کا کوئی ثانی نہیں۔ بہتر نتائج کیلئے نیم گرم مشروب پئیں۔
نمونیا اور کھانسی سے چھٹکارا
دن میں تین بار استعمال سے نمونیا کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ بہتر نتائج کیلئے اس مشروب کے ساتھ لہسن کے تین ٹکڑے کھانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ کھانسی پر قابو پانے کے لیے اس مشروب میں تھوڑی سی ہلدی ملاکر استعمال کرنے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ دائمی کھانسی میں بھی واضح فرق محسوس کریں گے۔

پرسکون نیند پائیں
بے خوابی کے شکار افراد کیلئے یہ مشروب لاجواب ہے۔ رات کو سونے سے قبل یہ مشروب پینے سے سکون ملے گا اور نیند جلد لانے کا باعث بھی بنے گا۔
یرقان پر قابو پائیں
لہسن ملا دودھ استعمال کرنے سے یرقان پر قابو پایاجاسکے گا۔ اس مشروب میں موجود سلفر، جگر کو مضبوط بناتا ہے اور یرقان کی شدت میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔
نظام انہضام بہتر بنائیں
اس مشروب میں ہاضمے کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ اس مشروب کے استعمال سے آپ کا ہاضمہ بہتر ہوگا اور ہیضے جیسے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تپ دق کا علاج
پھیپھڑوں کی ٹی بی سے چھٹکارے کیلئے بھی یہ مشروب انتہائی کارآمد ہے۔ مگر اسے بنانے کیلئے ترکیب تھوڑی مختلف ہوگی۔ ڈھائی لیٹر دودھ، ایک لیٹر پانی اور ایک گرام لہسن کا پیسٹ ہلکی آنچ پر ابالیں۔ یہاں تک کہ یہ مشروب ایک چوتھائی رہ جائے۔ پھر اس مشروب کو دن میں تین برابر مقداروں میں پئیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔