Categories
Totkay

چاول کے پانی کے عجیب فائدے

چاول پکانے سے پہلے پانی میں بھگوئے جاتے ہیں۔ یہ پانی اکثر لوگ ضائع کردیتے ہیں۔ لیکن وٹامنز اور منرلز سے بھرپور اس پانی کے حیران کن فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ کیا فائدے ہیں، آئیے جانتے ہیں:
بالوں کیلئے مفید
چاولوں کے پانی سے بال دھونے سے بال مضبوط اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔ بال شیمپو یا صابن سے دھونے کے بعد چاولوں کا یہ پانی بالوں میں ڈالیں اور آہستہ آہستہ سر کی مالش کریں پھر پانی سے دھولیں۔ تین سے چار روز بعد یہ عمل دہرائیں۔ واضح فرق ملے گا۔

چہرہ شفاف بنائیں
چاولوں کے پانی سے چہرے کی کلینزنگ کی جاسکتی ہے۔ چاولوں کے اس پانی میں روئی بھگو کر چند منٹ کیلئے اپنے چہرے کی مالش کریں، اس کے بعد چہرہ ہوا میں خشک ہونے دیں۔ اس عمل سے چہرہ نرم وملائم اور نکھر جائے گا۔ اس پانی کے استعمال سے کیل مہاسے بھی ختم کیے جاسکتے ہیں۔
جلدی بیماریوں کا علاج
جلد پر ہونے والی سوزش یا جلن کی صورت میں چاولوں کا یہ پانی لگانے سے افاقہ ملتا ہے۔ جلد میں اگر سوزش ہو تو متاثرہ حصے پر صاف کپڑے سے چند منٹ تک یہ پانی لگائیں اور ہوا سے خشک کرلیں۔ یقیناً اس عمل سے سوزش میں کمی نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ چہرے پر کیل مہاسوں سے ہونے والی جلن اور سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔