Categories
Totkay

صرف ناریل کا تیل چہرے پر لگاتی ہوں ۔۔ شگفتہ اعجاز اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کون سی خاص چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ اداکارہ بتاتے ہوئے

خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے جس سے آپ کی جلد بھی صاف اور شفاف ہوتی ہے اور کوئی مضر اثرات بھی نہیں پڑتے۔ وہ لڑکیاں جو رنگ گورا کرنے کے لیے بلیچ کریموں کا اور عارضی فیئرنس کریموں کاانتخاب کرتی ہیں وہ یقیناً اپنا بہت بڑا نقصان کر رہی ہیں۔ اداکارائیں بھی اس حوالے سےیہی کہتی ہیں کہ بلیچ کریم کو چہرے پر استعمال نہ کریں ضرورت پڑنے پر ہاتھوں اور پیروں پر لگالیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیوٹی ٹپس کے بارے میں جن کو استعمال کرکے وہ آج بھی اتنی خوبصورت اور چمکدار جلد کی مالک ہیں۔ اپنے حالیہ بیوٹی ولاگ میں اداکارہ کہتی ہیں کہ:” میں اپنے چہرے پر روزانہ ناریل کا تیل لگاتی ہوں۔ سب اچھا کلینزر اگر کوئی پراڈکٹ ہے تو ہم سب کے گھروں میں موجود ہے جس کو ہم ناریل کا تیل کہتے ہیں۔ آپ بھی اپنے چہرے پر ناریل کے تیل سے کلینزنگ کیا کریں۔ میں روزانہ اپنے چہرے پر میک اپ ہٹانے کے بعد اسی آئل سے رگڑ رگڑ کر کلینزنگ کرتی ہوں اور اپنے چہرے سے گردن تک اسی سے مساج کرتی ہوں۔ کبھی بھی چہرے کے ساتھ گردن کو نظرانداز نہ کیا کریں۔” کلینزنگ کے بعد کسی بھی اچھے فیس واش سے چہرے کو مساج کرنے کے بعد رگڑ کر دھوئیں۔ مساج کرنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ جلد کے اندر کھلے مساموں کی صفائی کرتا ہے اور عارضی پوروں کو بلاکیج سے بچاتا ہے۔

روزانہ اگر آپ کلینزنگ اور سکربنگ کریں یہ تو جلد کی تازگی کے لیے سب سے زیادہ اچھا ہے۔ جب آپ چہرے کو اچھی طرح صاف کرکے دھولیں تو ٹشو پیپر یا کسی سفید کپڑے سے چہرے کو صاف کریں اور ناک کے اطراف کا حصہ نظر انداز نہ کریں اس کو بھی رگڑیں، یہاں موجود بلیک ہیڈز بھی صاف ہو جاتی ہیں۔ اب آپ چہرے پر کوئی اچھی موائسچرائزنگ کریم یا سموتھنر لگائیں تاکہ جلد کو نرم و ملائم احساس مل سکے۔ میں بالوں میں گھر کے 7 تیلوں سے بنا ہوا ایک تیل لگاتی ہوں جس کی وجہ سے آج تک میرے بال اچھے ہیں۔ کبھی کبھی ایس اوقت آتا ہے کہ بال بہت زیادہ گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور لگتا ہے کہ گنج پن نہ ہو جائے تو میں گھر کے بنے تیلوں کا ہی استعمال کرتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔