Categories
Totkay

روکھےاور بےجان بالوں سے چھٹکارا پانا نہایت آسان

آج ہم آپ کو ایک ایسا ہئیر ماسک بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بتانے والے ہیں، جس کے استعمال سے آپ کر سکیں گے اپنے بالوں کو سیدھام نرم و ملائم اور مضبوظ آسانی سے۔

بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے والا ماسک
اجزاء
ایک عدد کیلا
2 کھانے کے چمچ شہد
3 چمچ دہی یا پھر اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق
طریقہ کار
ایک پیالی لیں اس میں کیلا چھیل کر ڈالیں اب اس میں شہد اور دہی بھی شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اسے اچھی طرح پھینٹ کر اسموتھ کریم ماسک جیسا بنا لیں۔ اب اس ماسک کو بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک اچھی طرح لگا کر ہیئر کیپ پہن لیں۔ اس ماسک کو کم سے کم 20 سے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔ اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء آپ کو با آسانی باورچی خانے سے میسر ہو سکتے ہیں بس ان چیزوں کو استعمال کر کے ہر ہفتے میں ایک مرتبہ ماسک بنا کر لگائیں اور پائیں گھر میں ہی پارلر جیسا ہیئر ٹریٹمنٹ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔