Categories
صحت

انار دانے کے استعمال سے دل کی تمام بیماریوں سے نجات ممکن ہے۔

انار کو صدیوں سے اس کی خصوصیات کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے لئے اکسیر سمجھا جاتا پے۔ اگر سوچ سمجھ کراس کا استعمال کیا جائے تو اس میں بہت ساری بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ صحیح وقت اور صحیح مقدار میں اس کا کھانا صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ خاص کر دل کے لئے یہ خاصا مفید ہے۔جب لوگ دل کی صحت کے لئے مختلف غذاؤں کا جائزہ لیتے ہیں تووہ مختلف غذاؤں کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن انار کا خیال ذرا مشکل سے ہی آتا ہے۔ یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے ، جس میں صحت کے بےشمار راز پوشیدہ ہیں۔ انار کا رس طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ فلیونوائڈز کے طاقتورترین ذرائع میں سے ایک ہے جودل کی بیماریوں کا علاج ہے۔

اناردل کی بیماری میں فائدے مند ہے انار میں مخصوص فلیونوائڈزایتھیروسکلروٹک بیماری (شریانوں میں خون جمنے) کی نشوونما کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ خون میں کولیسٹرول بڑھنے کو روکنے میں مدد کرتے ہیں سوزش کو روکتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔انارخراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کنٹرول کرنے اور اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کا نظام ٹھیک طریقے سے کام کرتا ہے شریانوں میں کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اناردانہ کے فوائد اناردانہ تیار کرنے کے لیے کھٹے اور کچے اناروں کے دانوں کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے جبکہ اس کا مزاج سرد وخشک ہے۔اناردانہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔جسے بھوک نہ لگتی ہو، وہ انار دانے کا استعمال کرے اس سے بھوک اچھی لگتی ہے۔معدے کی کمزوری دور کرتا ہے۔ صفراوی مواد کو معدہ پراثرانداز نہیں ہونے دیتا۔صفراوی قے اور متلی میں اناردانہ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔اسہال اور پیچش والے مریضوں کو اناردانہ پانی میں رگڑ کر پلانے سے شفاہوتی ہے ۔خشک و ترخارش میں اناردانہ کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ہاضمہ کی خرابی کی صورت میں اناردانہ چھ ماشہ‘ پودینہ خشک چھ ماشہ (سبز پودینہ کی صورت میں دو تولے) اور پیاز چھ ماشہ‘ پانی میں رگڑ کر پلانے سے دو خوراکوں ہی سے ہاضمہ درست ہو جاتا ہے۔

پودینے کی چٹنی بنانے میں اناردانہ ایک اہم جزو ہے۔ یہ ذائقے میں بھی لاجواب ہے اور ہاضمے کے لئے بھی بہترین ہے۔اناردانہ قابض ہے۔پیٹ درد میں اناردانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے فوراً درد دور ہو جاتا ہے۔
جگر اور معدے کی گرمی اور بخارمیں پانچ تولے اناردانہ ایک سیر پانی میں بھگو کر رکھنے اور تھوڑا تھوڑا نتھار کر چینی ملا کر پینے سے پیاس کی شدت دور ہوتی ہے اور بخار کیلئے مفید ہے۔اناردانہ کا ایک بہترین نسخہ اس کو اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہت سی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے، ہم یہاں آپ کو ایک بہترین جادوئی نسخہ پیش کر رہے ہیں۔ جس سے اناردانہ کے ذریعے دل کے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔ انار دانہ دو کھانے کے چمچپانی آدھ لیٹراناردانے کو پانی میں تقریباً دس منٹ تک اُبالیں بہترین جوشاندہ تیار ہے روزانہ نہار منہ آہستہ آہستہ چسکیوں کے ساتھ یہ جوشاندہ پئیں ایک ہفتے میں آپ بہتری محسوس کریں گے دل کے مریض مستقل دو ہفتے استعمال کریں دل سے متعلق تمام امراض سے نجات مل جائے گی۔ استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔