Categories
صحت

ساگودانہ میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

ساگودانہ کو صابو دانہ بھی کہا جاتا ہے یہ سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں ساگودانہ ایک مقوی زودہضم اور ہلکی غذا ہے اسمیں موجود کیلشئم آئرن فائبر ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے جن بچوں کا وزن کم اورہڈیاں کمزور ہوں تو ان بچوں کو روزانہ باقاعدگی سے ساگودانہ استعمال کروائیں ساگودانہ میں پروٹین پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے تھکاوٹ نہیں ہوتی ساگودانہ میں پوٹاشئیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے

جو لوگ جسمانی مشقت کرتے وقت یا بعد میں کمزوری محسوس کریں تو فوری توانائی بحال کرنے کے لئے ساگودانے کا استعمال نہایت کار آمد ہے ناشتے میں ساگودانے کا استعمال دن بھر تازہ رکھتا ہے ساگودانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور بی کمپلیکس بچوں کی بہترنشوونما میں مدد دیتا ہے حاملہ خواتین کے لئے انتہائی مفید ہے ساگودانہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہےکولیسٹرول کم کرتا ہے اور فالتو چربی کو پگھلاتا ہے چھوٹے قد کے لئے اسکا باقاعدہ استعمال قد میں اضافہ کرتا ہے معدہ کے امراض کے لئے فائدہ مند ہے ساگودانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پٹھوں کی افزائش کرتی ہے اور مضبوط بناتیہے ساگودانہ شفا یابی کے عمل کو بھی بہتر بناتاہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔