Categories
صحت

ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں کی علامت ظاہر کرتے ہیں؟

ناخنوں کی کٹائی و صفائی ہر کوئی کرتا ہےاورخواتین کو ناخن بڑھانے اور مختلف ان کے شیپس کا بڑا خیال رہتا ہے۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، یعنی ناخن دیکھ کرآپ کی صحت سے جڑے انرونی راز جانے جاسکتے ہیں وہ کیسے:

1: پیلی رنگتناخنوں کی پیلی رنگت کی عام وجہ جسم میں خون کی کمی اینیمیا کی بیماری کو ظاہر کرتی ہے اس کے علاوہ تھائی رائیڈ، پھیپھڑوں، ذیابطیس اور فنگل انفیکشنز کو ظاہر کرتی ہے۔
2: سفید رنگت، سیاہ کنارے
اگر آپ کے ناخنوں کی رنگت سفید لیکن کنارے سیاہ ہیں تو یہ علامت جگر کے مسائل یعنی ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا عندیہ ہیں۔
3: اطراف کی جلد پھولی ہوئیاگر آپ کے ناخنوں کے اطراف میں پھولی ہوئی جلد ہے تو یہ ٹشوزمیں خرابی کا بھی نتیجہ ہوسکتی ہے۔ ٹشوز میں کسی قسم کے انفیکشن سے ناخنوں کے اردگرد کی جِلد سرخ ہوجاتی ہے اور یہ سوجن کا سبب بنتی ہے۔
4: نیلی رنگتناخنون کی نیلی رنگت آکسیجن کی کمی، پھیپھڑوں کے امراض اوردل کی بیماریوں کی جانب خدشہ پیدا کرتی ہے۔
5: سیاہ لکیریں پڑناناخنوں کے نیچے سیاہ لکیریں پڑ گئی ہیں تو یہ جِلدی کینسر کی علامات میں سے ایک ہے ۔
6: کھردے ناخن کھردرےناخن ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کی بیماریوں کو واضح کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔