Categories
صحة

معدہ مختلف اشیا کو مختلف وقت میں ہضم کرتا ہے

ہمارا معدہ مختلف اشیا کو مختلف وقت میں ہضم کرتا ہے، یہ جاننا ضروری ہے کہ کون سی چیز کتنی دیر میں ہضم ہوسکتی ہے تاکہ ہاضمے کے مسائل سے بچا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیر سے ہضم ہونے والی اشیا کو دن یا رات میں سونے سے قبل کھانا آپ کو معدے کے مسائل میں مبتلا کرسکتا ہے۔ خصوصاً رات سونے سے قبل ہلکی پھلکی اشیا کھانی چاہئیں جو جلد ہضم ہوسکیں۔

آئیں دیکھتے ہیں کون سی چیز کتنی دیر میں ہضم ہوتی ہے تاکہ اس حساب سے کھانے کا شیڈول طے کرنے میں آسانی ہوسکے۔
پانی: صفر منٹ
کچی سبزیاں: 30 سے 40 منٹ
پکی ہوئی سبزیاں: 40 منٹ
ڈیری مصنوعات: 120 منٹ
مچھلی: 45 سے 60 منٹ
خشک میوہ جات: 180 منٹ
مرغی: 90 سے 120 منٹ
گائے کا گوشت: 180 منٹ
آلو: 90 سے 120 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔