Categories
صحت

لہسن کے چھلکے مت پھینکیں۔۔۔ حیران کن فوائد جانیں

لہسن کے فوائد سے تو سب ہی واقف ہوں گے۔ مگر لہسن کے چھلکوں میں کیا فوائد پوشیدہ ہیں، ان سے کم ہی لوگ واقف ہوں گے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں لہسن کے چھلکوں کے فوائد:
نزلے زکام کا علاج
لہسن کے چھلکوں سے نزلے زکام کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ لہسن کے چھلکے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس پانی کی بھاپ کو لمبی لمبی سانس سے کھینچیں۔ اس عمل سے بند ناک کھلنے کے ساتھ ساتھ نزلے کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

جوڑوں کے درد اور پاؤں کے ورم سے چھٹکارا
لہسن کا چھلکا گھٹنوں، ٹانگ کے جوڑوں کے درد میں کمی اور پاؤں کا ورم ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک بالٹی پانی میں لہسن کے چھلکے ابال لیں اور اس میں پاؤں ڈال کر تھوڑی دیر کیلئے یوں ہی چھوڑ دیں۔ پیروں کی سوجن کم ہوگی اور جوڑوں کے درد سے بھی افاقہ ملے گا۔
بالوں کیلئے ایک ٹانک
لہسن کے چھلکے بالوں کیلئے بھی ایک ٹانک کا کام کرتے ہیں۔ یہ گرتے بالوں کی روک تھام، سفید بالوں کو سیاہ کرنے اور جوؤں کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہسن کے چھلکے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں، پھر اس نیم گرم پانی سے بالوں پر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ گرتے بالوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔ لہسن کے چھلکے پیس لیں، اس سفوف کو زیتون کے تیل میں ملائیں اور بالوں پر مساج کرنے سے سفید بال کالے ہوجائیں گے اور یہ عمل دوبارہ بالوں کو سفید ہونے کے عمل سے بھی بچاتا ہے۔ لہسن کے چھلکے پیس لیں، لیموں کے رس میں یہ سفوف ملائیں اور بالوں پر لگانے سے جوؤں اور لیکھوں سے مکمل طور پر نہ صرف خاتمہ ہوگا بلکہ آئندہ بھی جوؤں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارا پائیں
لہسن کے چھلکے سے چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور اس کے نشانات سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ چھلکوں کو پیس کر پاؤڈر بنالیں پھر کیل مہاسوں اور ان سے بننے والے نشانات پر لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔