Categories
صحت

اسٹرابیری کھائیں۔۔۔ صحت مند رہیں

خوش رنگ، خوش ذائقہ اور وٹامن سی سے بھرپور اسٹرابیری صحت کیلئے کتنی مفید ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں:
ذیابیطس پر کنٹرول
اسٹرابیری میں قدرتی طور پر فائبر موجود ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں فائبرز کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ یہ فائبرز ذیابیطس ٹائپ ٹو کیخلاف اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دل کے امراض پر قابو
اسٹرابیری میں دل کے امراض پر قابو پانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس میں موجود فلیونوئڈز اینٹی آکسشائیڈنٹ دل کی صحت کا ضامن ہے۔ اسٹرابیری خون میں خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بڑی مقدار بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یادداشت اور قوت مدافعت بڑھائے
اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی، انسانی جسم میں بیماریوں کےک خلاف دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ انسان پر بیماریوں حملہ آور ہونے کی صورت میں زیادہ اثر بھی نہیں کرتیں۔ اسٹرابیری کھانے سے یادداشت کی کمی اور دماغی اعصاب کی کمزوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
وزن میں کمی
اسٹرابیری میں کم کیلوریز ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ کھانے سے چربی نہیں بڑھتی۔ قدرتی چینی اور نمکیات کی کم مقدار کے باعث یہ وزن کو معمول میں رکھتی ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا میٹابولیزم کو تیز اور بھوک کو کم کرتے ہیں، جس سے وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
آنکھوں کیلئے مفید
آنکھوں کے قرینے، پردہ چشم کی مضبوطی، سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچاؤ اور موتیے کی روک تھام کی خصوصیات اسٹرابیری میں پائی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔